ہوائی جہاز میں بظاہر استقبال کرنے والی ایئرہوسٹس دراصل چپکے سے کیا کام کر رہی ہوتی ہے؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی
جہاز میں سوارہوتے وقت ایک ایئرہوسٹس مسافروں کے استقبال کے لیے کھڑی ہوتی ہے، مگر
کیا آپ جانتے ہیں کہ استقبال کے ساتھ ساتھ یہ ایئرہوسٹس مسافروں کو بغور دیکھ بھی
رہی ہوتی ہے اور اس کے پیچھے ایسا مقصد کارفرما ہوتا ہے کہ سن کر آپ حیران رہ
جائیں گے ۔
دی مرر کے مطابق کیٹ کیملانی
نامی ایک امریکی ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر یہ انکشاف کیا ہے کہ آپ جس
ایئرہوسٹس کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ وہ چہرے پر ایک مسکراہٹ لیے آپ کا استقبال کر
رہی ہے، درحقیقت وہ آپ کا سر سے پاﺅں تک بغور جائزہ لے رہی ہوتی ہے۔
کیٹ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اس
طریقے سے ہر مسافر کو بغور دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ ہمارے جہاز میں کون کون
سوار ہے اور کسی ہنگامی صورتحال میں کون سامسافر ہماری مدد کر سکتا ہے۔ مثال کے
طور پر اگر کوئی میڈیکل ایمرجنسی ہو جاتی ہے تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ مسافروں
میں کون ڈاکٹر یا نرس موجود ہے۔ اسی طرح سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کوئی فوجی یا
پولیس اہلکار وغیرہ کی مدد لی جاتی ہے۔
کیٹ بتاتی ہے کہ صرف استقبال کرتے
ہوئے ہی نہیں بلکہ ہم سفر کے دوران جہاز میں ادھر ادھر جاتے وقت بھی مسافروں پر
نظر رکھتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ہم انسانی سمگلنگ اور دیگر جرائم کے حوالے سے بھی
مسافروں پر نظر رکھتے ہیں۔ کیٹ کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے
اب تک 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اکثر صارفین کمنٹس میں اعتراف کر رہے
ہیں کہ انہیں آج تک یہ معلوم نہیں تھا کہ ایئرہوسٹسز مسافروں کا اس حوالے سے جائزہ
بھی لے رہی ہوتی ہیں۔
Source: Daily
Pakistan
#MyTechLife
Tags: secrets the airline companies aren't telling you,most
dangerous airlines in the world,do pilots sleep in the cockpit,a day in the
life of a flight attendant,a day in the life of a flight attendant american
airlines,the life of a flight attendant,the real life of a flight
attendant,passenger saves the day,do crew sleep with each other,plane,day in
the life,the truth about,planes,the life of cabin crew,laptop on a plane air
hostess,air hostess in nepal,salary of air hostess,air hostess
training,requirements for air hostess,air hostess salary,married air hostess,how
to be air hostess,air hostess in plane,air hostess after graduation,height for
air hostess,air hostess ka kaam kya hai,air hostess courses after 12th,air
hostess salary in nepal,nepal airlines air hostess,air hostess course
details,air hostess training in nepal,salary of air hostess in nepal
0 Comments