دنیا کی پہلی خاتون جس نے ”آن لائن بے بی “ کو جنم دے دیا، ساری کہانی منظر عام پر The world's first woman to give birth to an "online baby", the whole story unfolded

دنیا کی پہلی خاتون جس نے ”آن لائن بے بی “ کو جنم دے دیا

The world's first woman to give birth to an "online baby"



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی شریک حیات کے بغیر ہی انٹرنیٹ کے ذریعے ایسے طریقے سے ایک بچی کی ماں بن گئی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 33سالہ لڑکی کا نام سٹیفنی ٹیلر ہے جو برطانوی قصبے نن تھروپ کی رہائشی ہے۔ سابق بوائے فرینڈ سے اس کا ایک بیٹا تھا اور اب وہ اکیلی رہ رہی تھی اور کسی مرد کے ساتھ نیا تعلق شروع نہیں کرنا چاہتی تھی مگر دوسری بار ماں بننے کی خواہش مند تھی۔

وہ کسی نطفہ عطیہ کرنے والے مرد کی مدد سے آئی وی ایف کلینک جا کر اپنی خواہش پوری کر سکتی تھی لیکن کلینک سے پروسیجر کرانا بہت مہنگا تھا۔ اس میں 1600پاﺅنڈ سے زائد رقم خرچ ہوتی۔ اس پر سٹیفنی نے ایک اور طریقہ سوچا۔ اس نے ’جسٹ اے بے بی‘ (Just A Baby)نامی ایپلی کیشن کے ذریعے ایک سپرم ڈونر مرد سے رابطہ کیا جو اس کے گھر آ کر اسے نطفہ عطیہ کرگیا۔ 

اس نطفے کو اپنے جسم میں داخل کرنے اور حاملہ ہونے کے لیے سٹیفنی نے کسی ڈاکٹر کی مدد لینے کی بجائے ’ای بے‘ سے ایک انسیمینیشن کِٹ‘ (Insemination Kit)آرڈر کر دی۔ اب اگلا مرحلہ اس کٹ کے استعمال کا تھا۔ اس کے لیے اس نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھیں اور ویڈیوز سے سیکھ کر اس کٹ کے ذریعے عطیہ میں حاصل ہونے والے سپرمز کو استعمال کرتے ہوئے تمام پروسیجر خود ہی کیا۔ خوش قسمتی سے پہلی ہی کوشش میں سٹیفنی حاملہ ہو گئی اور اب اس کے ہاں ایک صحت مند بیٹی کی پیدا ہو چکی ہے جس کا نام اس نے ایڈن رکھا ہے۔ 

سٹیفنی کا کہنا ہے کہ ”آپ ایڈن کو ’آن لائن بے بی‘ کہہ سکتے ہیں۔ یہ ایک معجزے جیسا ہے۔ اگر مجھے ’جسٹ اے بی بی‘ اور ای بے جیسے پلیٹ فارمز تک رسائی نہ ہوتی تو آج ایڈن اس دنیا میں نہ ہوتی۔ میں ایک بار پھر ماں بننے پر بے حد خوش ہوں اور جس طریقے سے ایڈن پیدا ہوئی ہے اس پر میں فخر کرتی ہوں۔“


Source: Daily Pakistan


LONDON (Monitoring Desk) - A girl in the UK became the mother of a baby girl without a spouse in such a way that you will be stunned to hear. According to the Daily Star, the 33-year-old girl's name is Stephanie Taylor, a resident of the British town of Nanthrop. She had a son from her ex-boyfriend and now she was living alone and did not want to start a new relationship with a man but wanted to be a mother for the second time.

She could have gone to an IVF clinic with the help of a sperm donor, but the procedure was very expensive. It would have cost more than 00 1,600. Stephanie thought of another way. She said, "Just a baby."Through an application called 'Just A Baby' , she contacted a sperm donor man who came to her house and donated sperm to her. 

Instead of seeking the help of a doctor to insert the sperm into her body and get pregnant, Stephanie used an e-bay anesthesia kit.(Insemination Kit) ordered. Now the next step was to use this kit. To do this, he watched videos on YouTube and learned from the videos and performed all the procedures himself using the sperms donated through this kit. Fortunately, on the first try, Stephanie became pregnant and now has a healthy daughter, whom she named Eden. 

"You could call Eden an 'online baby,'" says Stephanie. It's like a miracle. If I didn't have access to platforms like Just ABB and eBay, Eden wouldn't be in this world today. I am so happy to be a mother again and I am proud of the way Eden was born.۔ 

Tags: #mytechlife

 

Post a Comment

0 Comments