سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے کتنے عازمین حج کو حجاز مقدس آنے کی اجازت دی ؟ اہم خبر آگئی

 

سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے کتنے عازمین حج کو حجاز مقدس آنے کی اجازت دی ؟ اہم خبر آگئی


ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمین حج کو حجازمقدس آنے کی اجازت دے دی۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی سعودی فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کتنے عازمین حج سعودی عرب جاسکیں گے، اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد حج کیلئے نہیں جاسکیں گے جبکہ عازمین کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودی عرب میں کسی غیر مقامی و غیرملکی کو حج پر آنے کا موقع ملے گا۔


Source: Daily Pakistan


Post a Comment

0 Comments