لاہور میں قتل ہونے والی مائرہ کی دوست سجل کی ڈانس ویڈیو منظر عام پر آگئی

 

لاہور میں قتل ہونے والی مائرہ کی دوست سجل کی ڈانس ویڈیو منظر عام پر آگئی


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کی دوست سجل کی ڈانس ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جیو نیوز کے مطابق 

ویڈیو میں مائرہ کی دوست سجل کو ڈانس پارٹی میں دیکھا جا سکتا ہے  جبکہ ڈانس پارٹی میں سجل کی ایک اور دوست اورعلی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

مائرہ کو قتل کی رات سجل اور علی نے ہی علی الصبح پونے 4 بجے ان کے گھر ڈراپ کیا تھا۔

مائرہ کے والد ذوالفقار کے مطابق انہوں نے سجل کو پکڑنے اور اسے شامل تفتیش کرنے کی اپیل کی ہے تاہم سجل کوپولیس نے پکڑ کر چھوڑ دیا تھا۔

دوسری جانب مائرہ قتل کیس میں 20 روز بعد بھی پولیس حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ ابھی تک مائرہ کی دوست اقراء اور نامزد ملزم سعد بٹ کو حراست میں لیا گیا ہے، اندھے قتل نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کو 3 مئی کو لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔

Source: Daily Pakistan


Post a Comment

0 Comments