عائشہ اکرم کے طبی معائنے کی رپورٹ آگئی، ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مینارپاکستان پر بربریت کا شکار ہونے والی
عائشہ اکرم کے طبی معائنے میں حملے کی تصدیق ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے نواز شریف ہسپتال لیجایا
گیا تھا جس میں لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف
سے اس واقعے میں ملوث 35کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے بعض کو
بعد ازاں چھوڑ دیا گیا اور 20کو کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے)کے حوالے کر
دیا گیا۔ اس کے کیس کے حوالے سے نادرا سے بھی تمام تفصیلات حاصل کی جا رہی
ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی سے بھی ملزمان کی شناخت کرائی جائے گی اور واقعے
کے وقت ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن بھی دیکھی جائے گی۔
Source: Daily Pakistan
0 Comments