آپ کے اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ ہیکرز نے چوری تو نہیں کرلیا؟ گوگل نے معلوم کرنے کا آسان حل مہیا کر دیا Did hackers steal your account password? Google provides an easy-to-find solution

آپ کے اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ ہیکرز نے چوری تو نہیں کرلیا؟ گوگل نے معلوم کرنے کا آسان حل مہیا کر دیا 

Did hackers steal your account password? Google provides an easy-to-find solution


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ سالوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیکنگ کے بے شمار حملے ہوئے جن میں ان پلیٹ فارمز کے صارفین کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات چوری کی گئیں۔ گوگل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں اربوں آن لائن اکاﺅنٹس کے پاس ورڈز اور دیگر معلومات چوری کی جا چکی ہیں اور یہ معلومات ڈارک ویب پر فروخت کی لیے وقتاً فوقتاً پیش بھی کی جاتی رہتی ہیں۔ تاہم آپ لوگ کیسے معلوم کریں کہ آپ کے اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ اور دیگر معلومات ہیکرز نے چوری کی ہیں یا نہیں؟ اب گوگل نے اس کا بھی ایک انتہائی آسان حل مہیا کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق گوگل کی طرف سے ایک ’ٹول‘ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی انٹرنیٹ صارف معلوم کر سکتا ہے کہ اس کے آن لائن اکاﺅنٹس ہیکرز کا نشانہ بن چکے ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی طرف سے یہ ٹول دراصل ’کروم براﺅزر ایکسٹینشن‘ کی صورت میں بنایا گیا ہے۔ جو صارفین اس ایکسٹینشن کو گوگل کروم براﺅزر میں انسٹال کر لیں گے اور پھر اپنا جو بھی آن لائن اکاﺅنٹ کروم براﺅزر میں سائن ان کریں گے تو یہ ایکسٹینشن خود بخود انہیں بتا دے گی کہ ان کا اکاﺅنٹ کمپرومائز ہو چکا ہے یا نہیں اور انہیں پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ایکسٹینشن کا نام ’پاس ورڈ چیک اپ‘ ہے جسے گوگل کروم براﺅزر صارفین مفت میں استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے آن لائن اکاﺅنٹس کی سکیورٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
*Password Checkup


Source: Daily Pakistan

#MyTechLife

Post a Comment

0 Comments