گوگل کا پرانے اینڈرائیڈ فونز پر اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان Google announces closure of its services on older Android phones

 گوگل کا پرانے اینڈرائیڈ فونز پر اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

Google announces closure of its services on older Android phones

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے پاس پرانا اینڈرائیڈ فون ہے تو آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے کہ بہت جلد آپ کے فون پر گوگل میپس، یوٹیوب، جی میل اور گوگل کی دیگر اہم سروسز بند ہونے جا رہی ہیں۔دی سن کے مطابق گوگل کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 27ستمبر سے ان اینڈرائیڈ فونز پر اپنی سروسز ختم کر دیں گے جن میں اینڈرائیڈ 2.3یا اس سے پرانا ورژن چل رہا ہے۔ 


رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 2.3دسمبر 2010ءمیں لانچ کیا گیا تھا اور اب تک دنیا میں لاکھوں ایسی ڈیوائسز موجود ہیں جن میں ابھی تک یہی ورژن چل رہا ہے۔ اس وقت اینڈرائیڈ 11آ چکا ہے اور لہٰذا 2.3اس نئے ورژن سے میلوں پیچھے رہ چکا ہے چنانچہ گوگل کی طرف سے اب اس کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 27ستمبر کے بعد جن لوگوں کے پاس 2.3اینڈرائیڈ ورژن کے حامل اینڈرائیڈ فون ہیں وہ گوگل میپس، پلے سٹور، جی میل، گوگل کیلنڈر، یوٹیوب اور گوگل کی دیگر تمام سروسز استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں اپنا اینڈرائیڈ ورژن کم وز کم 3.0تک اپ ڈیٹ کرنا ہو گا یا نیا فون خریدنا ہو گا۔

Source: Daily Pakistan

 

NEW YORK (Monitoring Desk) - If you have an old Android phone, you need to worry that Google Maps, YouTube, Gmail and other important Google services are going to be shut down on your phone very soon. According to Google, it has announced that it will end its services on Android phones running Android 2.3 or older from September 27.

According to the report, Android 2.3 was launched in December 2010 and so far there are millions of such devices in the world in which the same version is still running. Android 11 has arrived and is 2.3 miles behind the new version, so Google has decided to end its support. After September 27, those who have an Android phone with Android version 2.3 will not be able to use Google Maps, Play Store, Gmail, Google Calendar, YouTube and all other Google services. All they have to do is update their Android version to at least 3.0 or buy a new phone.

 

Tags: #mytechlife


Post a Comment

0 Comments