کسی رشتہ دار کی موت کے بعد اس کی فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل کس طرح ڈیلیٹ کی جاسکتی ہے؟ How can a relative's Facebook or Instagram profile are deleted after death?

   کسی رشتہ دار کی موت کے بعد اس کی فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل کس طرح ڈیلیٹ کی جاسکتی ہے؟

How can a relative's Facebook or Instagram profile are deleted after death?

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی کا انتقال ہو جائے تو اس کے عزیزواقارب تجہیزو تدفین کا انتظام کرتے ہیں لیکن آج کی نسل میں ایک کام اس سے بھی زیادہ اہم ہو چکا ہے اور وہ اس مرنے والے شخص کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ساتھ معاملہ کرنا ہے۔ جب کوئی شخص مر جائے تو آپ اس کے فیس بک اور انسٹاگرام وغیرہ کے اکاﺅنٹس کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں؟ ڈیلی سٹار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے لوگوں کی رہنمائی کر دی ہے۔ فیس بک کی بات کریں تو آپ اپنے مر جانے والے رشتہ دار یا دوست کے اکاﺅنٹ کو نہ صرف بند کروا سکتے ہیں بلکہ اسے ’یادگاری اکاﺅنٹ‘ میں تبدیل بھی کروا سکتے ہیں، جس پر لوگ اس مرجانے والے شخص کے لیے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں پر مبنی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ 

اپنے کسی رشتہ دار یا دوست کی موت کے بعد اس کے فیس بک اکاﺅنٹ کوبند کرانے یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرانے کے لیے آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ آپ اس کے قریبی رشتہ دار یا مختار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو مرنے والے شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سکین کرکے فیس بک کو مہیا کرنا ہو گا۔ اگر آپ یہ چیزیں مہیا یا ثابت نہیں کر سکتے تو آپ پاور آف اٹارنی، برتھ سرٹیفکیٹ، وصیت نامہ، اسٹیٹ لیٹربھی دے سکتے ہیں اور اس کی موت کو ثابت کرنے کے لیے اخبار میں اس کی موت کے اعلان پر مبنی اشتہار یا میموریل کارڈدے سکتے ہیں۔مذکورہ چیزیں مہیا کرنے اور پراسیس کو مکمل کرنے کے لیے آپ کو اس لنک (https://web.facebook.com/help/contact/228813257197480?_rdc=1&_rdr) پر جانا ہو گا۔اگر آپ اس کے اکاﺅنٹ کو میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک (https://web.facebook.com/help/contact/234739086860192?helpref=faq_content&_rdc=1&_rdr)پر جائیں۔


اگر آپ خود اپنی زندگی میں کسی ایک شخص کو اپنا مختار مقرر کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کا فیس بک اکاﺅنٹ بند کرا سکے یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرا سکے تو اس کے لیے اپنے اکاﺅنٹ کے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جائیں اور وہاں سے ’میموریلائزیشن سیٹنگز‘ میں جا کر اپنے اس دوست کا نام ٹائپ کرکے ’ایڈ‘ کر دیں۔ اب آپ کا یہ دوست آپ کا ’لیگیسی کنٹیکٹ‘ (Legacy contact)بن جائے گا جو باآسانی آپ کے اکاﺅنٹ کو بند کرا سکے گا یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرا سکے گا۔


انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاﺅنٹس کو بھی آپ اسی طرح بند کرا سکتے ہیں یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرا سکتے ہیں۔ انسٹاگرام پر اس پراسیس کے لیے اس لنک (https://help.instagram.com/contact/452224988254813) پر جائیں۔ ٹوئٹر پر یہ پروسیجر کچھ مختلف ہے۔ اس پلیٹ فارم پر آپ کو پیشگی فارم کی بجائے اس لنک (https://help.twitter.com/en/forms/privacy) پر جا کر مدد کی درخواست کرنی ہو گی، جس پر ٹوئٹر کا نمائندہ آپ سے رابطہ کرے گا اور آپ سے آپ کے متعلق اور مرنے والے شخص کے متعلق تصدیقی دستاویزات اور معلومات مانگے گا۔ان میں آپ کے آئی ڈی کارڈ کی نقل اور مرنے والے شخص کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی کاپی شامل ہوں گی۔ اس کے بعد اس شخص کا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

 

Source: Daily Pakistan

 

 New York (IANS) The man then dies his relatives arrange funeral rites, but in today's generation has become even more important and the dead person's social media account shall deal with nuts To do When someone dies in your account to Facebook and Instagram, so take what you can do with the nuts? The Daily Star in a report has guided the people in this regard. If the Facebook account of his death to the relatives or friends take may be not only nuts, but it's Commemorative account take can also change the nut are, the people of the former who pray thee , and wish thee can send messages on them. 

Any relative or friend of his Facebook account go to Wrapping nut or memorial account Go to overturn the nut you will have to prove that you are a close relative or attorney. At the same time, you have to scan the death certificate of the deceased and provide it to Facebook. If you cannot provide or prove these things, you can also give a power of attorney, birth certificate, will, estate letter, and place an advertisement or memorial card in the newspaper based on the announcement of his death to prove his death. You need this link to provide the above items and complete the process (https://web.facebook.com/help/contact/228813257197480?_rdc=1&_rdr) are worse. Whereas you go on this account shall nut memorial account go to this link if you want to turn the nut (https://web.facebook.com/help/contact/234739086860192?helpref=faq_content&_rdc=1&_rdr) .

If you have your own Facebook account in order to set its own independent of any one person in my life, your death shall nut to shut down or memorial account shall your account for you be able to turn the nut to turn the nut Go to Settings & Privacy Options and from there go to 'Memorization Settings' and type your friend's name and add 'Add'. Now this friend of yours is your 'legacy contact''(Legacy contact) will become that your account easily turn will shut down nut or memorial account shall be able to get to the nut.

Instagram and Twitter account go nuts you can get so close to Memorial account or shall we may replace the nut. This link to the process on Instagram (https://help.instagram.com/contact/452224988254813) This procedure is somewhat different on Twitter. On this platform you will find this link instead of the advance form(https://help.twitter.com/en/forms/privacy) to request help, with a Twitter representative contacting you and confirming you and the person who died. Documents and information will be requested. These will include a copy of your ID card and a copy of the deceased's death certificate. After the account of the person shall be Deleted nut

Tags: #mytechlife

Post a Comment

0 Comments