خواتین کی کن باتوں سے مردوں کو اکتاہٹ ہوتی ہے؟ ماہر نے 8 باتوں کی نشاندہی کردی
نیویارک(مانٹیرنگ ڈیسک) خواتین کی وہ کون سی باتیں ہیں جو مردوں کے لیے اکتاہٹ کا سبب بنتی ہیں اور ان کا دل ایسی خواتین سے اچاٹ ہو جاتا ہے؟ آداب معاشرت کی ماہر خاتون مائیکا میئر نے اب اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ دی سن کے مطابق مائیکا میئر کا کہنا ہے کہ ”خواتین کی 8ایسی باتیں ہوتی ہیں جو مردوں کو بہت گراں گزرتی ہیں اور ان کا دل اس خاتون سے اچاٹ ہو جاتا ہے۔ خواتین کو مرد کے ساتھ کبھی بھی یہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں اور ابتدائی ملاقاتوں میں تو ہرگز نہیں کرنی چاہئیں۔“
مائیکا میئر کا کہنا تھا کہ”پہلی ملاقات میں ہی مرد سے اس کا ذریعہ معاش پوچھنا، پہلی ملاقات میں بہت زیادہ ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھنا، ہوٹل کے مینیو پر سب سے مہنگی چیز آرڈر کرنا، اردگرد موجود دیگر مردوں کو تاڑنا، مردوں کو یہ بتانا کہ آپ نے گوگل پر ان کے متعلق سرچ کیا ہے اور ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس چیک کیے ہیں، مردوں کے سامنے اپنے سابق پارٹنر کے بارے میں باتیں کرنا، اپنی ذات کے بارے میں بہت زیادہ باتیں کرنا، بغیر کسی مناسب وجہ کے تاخیر سے آنا یا بتائے بغیر آنا وہ 8باتیں ہیں جن سے خواتین کو اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ یہ باتیں آپ کے تعلق کو شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کر سکتی ہیں۔
0 Comments