ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو رکشہ ڈرائیور نے بچا لیا Rickshaw driver rescues woman trying to commit suicide on railway track

ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو رکشہ ڈرائیور نے بچا لیا
Rickshaw driver rescues woman trying to commit suicide on railway track


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو رکشہ ڈرائیور نے بچالیاجبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائر ل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ریلوے ٹریک پر نیلے رنگ کا سوٹ پہنی اور منہ پر سفید رنگ کے دوپٹے کا حجاب لگائے ریل کے آنے کا انتظار کررہی ہے اور ٹرین کے قریب آتے ہی خاتون کو خودکشی کے لیے پٹری پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ایک رکشہ ڈرائیور فوری طور پر خاتون کو ایسا کرنے سے روک لیتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کو پکڑ کر ریلوے ٹریک سے باہر کی جانب لے آیا اور اس دوران کئی اور لوگ بھی جمع ہوگئےجبکہ روکنے کے باوجود خاتون ریل کے آگے آنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن وہاں موجود چند لوگوں نے خاتون کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ 



Post a Comment

0 Comments