لڑکی کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو 6ماہ تک گاﺅں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی سزا سنادی گئی Accused of harassing girl sentenced to 6 months for washing and ironing clothes of all women in the village

لڑکی کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو 6ماہ تک گاﺅں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی سزا سنادی گئی 

Accused of harassing girl sentenced to 6 months for washing and ironing clothes of all women in the village


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو عدالت نے ایسی شرط پر ضمانت پر رہا کر دیا کہ سن کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ ٹیلیگراف انڈیا کے مطابق یہ مقدمہ بھارتی ریاست بہار کی ایک عدالت میں زیرسماعت ہے جہاں ضلع مدھوبنی میں واقع گاﺅں ماجھورا کے رہائشی20سالہ ملزم لالن کمار سفی نے ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

عدالت کے جج نے 20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک شرط یہ بھی رکھی ہے کہ وہ اپنے گاﺅں جا کر 6ماہ تک گاﺅں کی تمام خواتین کے کپڑے خود گھر گھر جا کر اکٹھے کیا کرے گا اور انہیں دھو کر اور استری کرکے خواتین کو واپس کیا کرے گا۔ 6ماہ تک گاﺅں کی تمام خواتین کے کپڑے وہی دھوئے گا اور استری کرے گا۔

عدالت کی طرف سے اسے پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گاﺅں کے سرپنچ کی طرف سے اپنی اس سزا کی تصدیق پر مبنی سرٹیفکیٹ حاصل کرکے 6ماہ بعد دوبارہ عدالت میں حاضر ہو گا اور وہ سرٹیفکیٹ پیش کرے گا۔ عدالت کی طرف سے اس فیصلے کی ایک نقل ملزم کے گاﺅں کی پنچایت کو بھی ارسال کر دی گئی ہے اور سرپنچ کو ملزم کی نگرانی کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ملزم کی طرف سے 6ماہ بعد اس سزا کا تصدیقی سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرنے پر اسے مقدمے سے بری کر دیا جائے گا۔ عدالت کی طرف سے ملزم کو یہ انوکھی سزا تب دی گئی جب متاثرہ لڑکی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کی مو¿کلہ اس مقدمے کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔

Source: Daily Pakistan

 

New Delhi (Monitoring Desk) A man accused of sexually harassing a girl in India has been released on bail by a court on the condition that a smile will spread on his face. According to the Telegraph India, the case is being heard in a court in the Indian state of Bihar, where accused Lalan Kumar Safi, a 20-year-old resident of Majhora village in Madhubani district, sexually harassed a girl, after which police arrested her and produced her in court.

The judge of the court, while granting her bail in lieu of bail bonds of Rs. What will the women do after ironing? He will wash and iron the clothes of all the women in the village for 6 months.

He has been ordered by the court to return to the court six months after obtaining a certificate from his village sarpanch confirming his sentence and present the certificate. A copy of the decision has also been sent by the court to the accused's village panchayat and the sarpanch has been directed to supervise the accused.

 According to the report, he will be acquitted after the accused submits a certificate of conviction in court after six months. The court handed down the unique sentence to the accused after the victim's lawyer argued in court that her client did not want to pursue the case 

Tags: #mytechlife

Post a Comment

0 Comments