کورونا وائرس کی وجہ سے بے ہوش کی گئی لڑکی بے ہوشی میں ہی ماں بن گئی The girl, who was knocked unconscious by the corona virus, became a mother in a coma

کورونا وائرس کی وجہ سے بے ہوش کی گئی لڑکی بے ہوشی میں ہی ماں بن گئی

The girl, who was knocked unconscious by the corona virus, became a mother in a coma

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے ہوش کی گئی لڑکی بے ہوشی میں ہی ماں بن گئی۔ دی سن کے مطابق 23سالہ کیلسی روٹس نامی اس لڑکی کو سانس میں شدید دشواری کے سبب ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس وقت وہ 28ہفتے کی حاملہ تھی۔ اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے اسے بے ہوشی کی دوا دے دی تاکہ اس کی صحت یابی کا امکان بڑھ سکے۔


   کیلسی کو بے ہوش کرنے کے بعد آپریشن کے ذریعے ڈاکٹروں نے اس کے ہاں 12ہفتے قبل ہی زچگی کروا دی۔ اس کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کا وزن پیدائش کے وقت محض ڈیڑھ کلوگرام تھا۔ جب حالت سنبھلنے پر کیلسی کو واپس ہوش میں لایا گیا تو ہوش میں آتے ہی ماں بننے کی خوشخبری اس کی منتظر تھی۔ کیلسی کا کہنا ہے کہ ”ڈاکٹروں نے جس طرح میرا اور میرے بچے کا خیال رکھا، اس پر میں ان کی بے حد مشکور ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک معجزہ تھا جس نے مجھے اور میرے بچے دونوں کو بچا لیا۔“

Source: Daily Pakistan

Tags: #MyTechLife

Post a Comment

0 Comments