شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکار کی نوجوان لڑکی سے زیادتی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پولیس سارجنٹ نے شراب کے نشے میں دھت لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دی سن کے مطابق اس سارجنٹ کی شناخت بین لیسٹر کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ بریڈفورڈ میں ایک شراب خانے میں گیا۔ 21سالہ متاثرہ لڑکی بھی ان چار دوستوں میں شامل تھی۔ شراب خانے میں لڑکی نے بہت زیادہ شراب پی لی اور حواس کھو بیٹھی۔
35سالہ بین لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں لے گیا اور وہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ بھی ہو گئی۔بین کو گرفتار کرکے بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش کر دیا گیا تھا جہاں ا سکے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ پراسیکیوٹر رچرڈ وولف نے عدالت میں بتایا ہے کہ بار سے چاروں دوست واپس بین کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے۔ وہاں دیگر دو دوست بالائی منزل پر سونے کے لیے چلے گئے جبکہ ڈرائنگ روم میں ملزم نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔بین کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے لڑکی کی رضامندی سے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔
Source: Daily Pakistan
0 Comments