آن لائن ٹیکسی میں نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈرائیور کی انتہائی شرمناک حرکت، ہنگامہ برپا ہوگیا The embarrassing act of a driver with a young girl in an online taxi

آن لائن ٹیکسی میں نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈرائیور کی انتہائی شرمناک حرکت، ہنگامہ برپا ہوگیا

The embarrassing act of a driver with a young girl in an online taxi

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)دوران سفر ٹیکسی ڈرائیورز کی طرف سے خواتین کو ہراساں کرنے کے انسانیت سوز واقعات گاہے پیش آتے رہتے ہیں۔ اب ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آ گیا ہے۔ دی سن کے مطابق ڈیزی سولمن نامی یہ لڑکی میک اپ آرٹسٹ ہے جو کام سے گھر واپس جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی سروس بولٹ کی ٹیکسی میں سوار ہوئی اور کچھ سفر طے کرنے کے بعد ڈرائیور نے اس کے ساتھ شرمناک گفتگو شروع کر دی اور اس سے فون نمبر اور گھر کا ایڈریس تک مانگنا شروع کر دیا۔

ڈیزی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے اس شرمناک واقعے کے بارے میں بتایا ہے۔ وہ روتے ہوئے بتاتی ہے کہ جب ڈرائیور نے اس کے ساتھ شرمناک گفتگو شروع کی اور فون نمبر مانگنا شروع کیا تو وہ انتہائی خوفزدہ ہو گئی۔ وہ بتاتی ہے کہ ”ڈرائیور کا رویہ اس قدر جارحانہ اور مشکوک تھا کہ میرا جسم خوف سے کانپنے لگا۔ میں نے اسے کئی بار گاڑی روکنے کو کہا لیکن وہ گاڑی چلاتا رہا۔ بالآخر میں نے اسے پولیس کو بلانے کی دھمکی دی جس پر اس نے گاڑی روکی اور میں فوراً اتر گئی۔ میں خواتین کو متنبہ کرتی ہوں کہ وہ ایسے ڈرائیورز سے خبر دار رہیں۔“ 

👈
مزید پڑھیں
ایک نوجوان نے اپنی ہی سالی کو پیار کا نشانہ بنا ڈالا


بولٹ یو کے کے جنرل منیجر سام ریسیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”بولٹ کمپنی اپنے مسافروں اور ڈرائیورز کے تحفظ کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں چنانچہ تاحال اس کے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا جا سکتا۔ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اس معاملے سے لوگوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔“


Source: Daily Pakistan


Tags: #mytechlife

Post a Comment

0 Comments