اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ حالات مزید بگاڑنے سے باز رہے ، او آئی سی اجلاس میں قرارداد منظور
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اسرائیلی حملوں اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فلسطین کے حق میں اوراسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ القدس الشریف اور مسجد اقصی کی حیثیت مسلم امہ کیلئے ریڈ لائن کی سی ہے۔قرارداد میں اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے۔
Source: Daily Pakistan
0 Comments